کولمبو : مہیلا جے وردھنے کا ٹیسٹ کیرئیر اختتام پذیر

Mahela Jayawardene

Mahela Jayawardene

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکن ٹیم نے سٹار بلے باز کو میچ کے بعد کندھوں پر اٹھا کر گرائونڈ کا چکر لگایا

کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا کی کامیابی کے ساتھ ہی سٹار بلے باز مہیلا جے وردھنے کا کیرئیر اختتام پذیر ہو گیا۔

مہیلا نے کولمبو میں اپنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلا جس میں سری لنکا نے کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں بھی وائٹ واش کیا۔ میچ کےبعد کھلاڑیوں نے مہیلا جے وردھنے کو کندھوں پر اٹھا کر گرائونڈ کا چکر لگایا۔