کراچی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات کے 2 بین الاقوامی اسمگلر کلفٹن میں موجود ہیں جس پر فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر کراچی بندرگاہ کے ٹرمینل پر موجود ٹریکٹر کے 4 ٹائر میں چھپائی گئی 64 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان نے کہا کہ اسمگلر منشیات کو سری لنکا کے شہر کولمبو منتقل کر رہے تھے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 64 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔