کولمبو (جیوڈیسک) پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بلے بازی کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے چندی مل 80 جبکہ مینڈس نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
آسٹریلوی باؤلر فولکنر نے 4 جبکہ سٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی۔ سری لنکا کے 228 رنز کے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ ابھی 19 گیندیں بھی باقی تھیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے کپتان سمتھ 58 اور فنچ 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کے گیند باز پریرا 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے نمایاں باؤلر رہے۔