کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ کے آخری روزسری لنکا نے پاکستان کو 105 رنز سے شکست دے کر سیریز دو۔ صفر سے جیت لی۔پاکستان ٹیم 271 رنز کے تعاقب میں 165 رنز بناسکی، سرفراز احمد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آج جب کھیل شروع ہوا تو سری لنکا کو سیریز میں وائٹ واش کے لیے صرف تین وکٹ درکارتھیں، جبکہ پاکستان کو سیریز برابر کرنے کیلئے 144 رنز بنانا تھے۔ پاکستان 127 رنز سات کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
لیکن مجموعی اسکور میں 38 رنز کے اضافے کے بعد سرفراز احمد اور وہاب ریاض آئوٹ ہو گئے، وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے، میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ سعید اجمل 3 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
جنید خان زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم ہو گیا ہے۔ ہیراتھ نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو شکار کیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طورپر 14 وکٹیں حاصل کیں۔
دو میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک۔ صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے گال ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو ہمبنٹوٹامیں کھیلا جائے گا۔