کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا نے 8 وکٹ پر 261 رنز بنا لئے
Posted on August 14, 2014 By Majid Khan کھیل
Colombo Test
کولمبو (جیوڈیسک) کولمبو ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے 8 وکٹ پر 261 رنز بنا لئے، اوپنر تھرنگا 92 رنز پر آؤٹ، جنید خان نے 4 شکار کئے۔
سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے افتتاحی ٹیسٹ میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے 79 رنز کا ذمہ دارانہ آغاز فراہم کیا۔
تھرنگا نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 92 رنز پر میدان بدر ہوئے۔ کمار سنگاکارا کی تجربہ کاری صرف 22 رنز کا اضافہ کر سکی۔
کیرئیر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے 4 رنز پر سعید اجمل کی جادوگری کا شکار ہوئے۔ کپتان اینجلو میتھیوز 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دن کے اختتام پر سری لنکا کا 8 وکٹوں کے نقصان پر سکور 261 ہوا۔ جنید خان نے چار جبکہ وہاب ریاض نے تین وکٹیں گرائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com