کرنل (ر) یونس چنگیزی نے بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام “آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ “کے افتتاحی میچ میں نیشنل بنک جونیئر اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا نیشنل بنک کی جانب سے منیر جونیئر جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے آصف نے گول کئے اس خوبصورت ایونٹ کے مہمان خصوصی کرنل (ر) یونس چنگیزی تھے

جنہوں نے رسمی گیند کو کک لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ماضی کے معروف فٹ بالر غلام سرورپی آئی اے، عبدالواحد پی آئی اے،آغاسعید کے ای ایس سی اسٹار ،شمروز نیشنل بنک ،محمد یونس کے صاحبزادے جنید یونس ،فیفا ریفری احمد خان ،چیئر مین سائوتھ گلاب بلوچ ،سیکریٹری سائوتھ مراد بخش بلوچ ، ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد قاسم نیشنل بنک،سیکریٹری حسن اولیاء دلمراد بلوچ ،میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل کے علاوہ دیگر فٹ بال سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں افتتاحی میچ کو نیشنل ریفری رضوان خان نے اپنے معاون ساتھیوں حیدر علی اور کاشف کے ہمراہ سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض امام بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے۔

Football Tournament

Football Tournament