کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رحیم محمڈن اورہزار محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام گلشن اسپورٹس کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر”آل کراچی شہید محمد ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز ہوگیا ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رحمن فٹ بال کلب ماری پور نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کالونی اسپورٹس ملیر کو 5-0 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے شاکر عبداللہ اور محمد فاروق نے دو،دو جبکہ شمیر احمد نے ایک گول اسکور کئے افتتاحی میچ کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین فٹ بال اسٹیڈیم پر موجود تھے۔
جنہوں نے دونوں کو شاندار کھیل پر انہیں پھر پور داد دی ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،عبدالکریم اور فرید خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اقبال تھے ۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نائب صدر سید عثمان شاہ نے ایک پر وقار تقریب میں فٹ بال کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ دیگر عہدیداران،ضمیر السلام ،محمد رحیم، حاجی عبدالمنان، حاجی محمد سلیم ،خالد تنولی، پرویز تنولی ،پرویز قاسو، سیکریٹری گلشن اسپورٹس علی اصغر، چیئر مین کوہاٹ اسپورٹس محمد ارشاد، معروف فٹ بال آرگنائزر امیر محمد خان، سماجی شخصیت حاجی محمد اقبال، اجمل خٹک، محمد جمیل، منو سوامی، سیکریٹری ہزار ہ محمڈن محم دیوسف ٹورنامنٹ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل، اسحاق عثمانی، اختر مائیکل، سیف اللہ خان، گل حسن بلوچ اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔