کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں کراچی کی معروف ٹیم کراچی یونائٹیڈ نے مد مقابل میز بان کلب کالونی اسپورٹس کو 3-1 سے زیر کرکے کامیابی حاصل کرکے 3 پوائنٹ حاصل کرلئے کھیل کے دوران فاتح ٹیم کی جانب سے 25 ویں منٹ میں محمد امین،50 ویں منٹ میں فرحان جبکہ کھیل کے 60 ویں منٹ میں علی رضا نے خوبصورت گول اسکور کئے اور کالونی اسپورٹس کے ریحان نے 79ویں منٹ پنالٹی ککس پر گول کیا۔
کالونی اسپورٹس کی ٹیم نے بھی کئی حملے کئے لیکن وہ گول اسکو ر کرنے میں ناکام رہے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نادرا کورنگی کے آفیسر امتیاز صدیقی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر شان علی خان ،ضمیر السلام ،امیر محمد خان ،رئیس احمد ،منور خان ،شوکت خان بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض خالد ممتاز جمی ،عمر بلوچ ،نصیر عمر بلوچ اور سراج الدین طالب نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر منور خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔