کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلا گیا اہم میچ آسکانی برادرز اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مابین 1-1 گول سے برابر ی پر ختم ہوگیادونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور با وجود کوشش کوئی بھی ٹیم برتری حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی کھیل کے20ویں منٹ میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب آسکانی برادرز کے محسن نے نہایت شاندار گول اسکور کرکے تہلکہ مچا دیا لیکن کھیل کے 40ویں منٹ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے جنید جونیئر نے گیند کو جال کے سپرد کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا دوسرے ہاف میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم نے آسکانی برادرز پر بھر پور حملے جاری رکھے لیکن آسکانی برادرز کے گول کیپر نے عمدہ اور شاندار کھیل کی بدولت تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ۔
دوران کھیل ریفری نصیر عمر نے کے پی ٹی کے کھلاڑی عبدالغنی شیری کو ریڈ کارڈ کا سامنا کراتے ہوئے گرائونڈ بدر کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نائب صدر لیاقت مارکیٹ ویلفیئر ایسویس ایشن سعید احمد کا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،ایم خالد نیشنل بنک،امیر محمد خان اور کوئٹہ سے آئے ہوئے ریفری جہانگیر خان ،منور خان اور دیگر موجود تھے ٹورنامنٹ میں آج مدہو محمڈن اور پی آئی اے کے مابین اہم میچ کھیلا جائیگا کھیلے گئے میچ کو نیشنل ریفریز نصیر عمر بلوچ ،عزیز پاشا ،سراج الدین طالب اور جاوید بنگش نے سپراوائز کیا جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔