کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعاون سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر جاری آل پاکستان نیشنل بنک فٹ بال ٹورنامنٹ میں قومی چمپئن اور ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ٹیم پی آئی اے نے میزبان کالونی اسپورٹس کو گولوں کی برسات کرکے آئوٹ کلاس کردیا ۔پی آئی اے نے کالونی اسپورٹس کو 7-0سے عبرتناک شکست دیدی کھیل کے ابتداء ہی سے قومی چمپئن پی آئی اے نے میزبان ٹیم کالونی اسپورٹس کو مکمل دبائو میں رکھا اور یکے بعد دیگرے حملوں کی برسات جاری رکھی خاص بات پی آئی اے کے اسٹرائیکر شاکر لاشاری پوری طرح ایک بار پھر فارم میں دکھائی دیئے جنہوں نے ہر میچ کی طرح اس میچ میں بھی کھیل کے 12اور 18ویں منٹ میں خوبصورت گول اسکور کرکے شائقین سے بھر پور داد حاصل کی جبکہ کھیل کے 9ویں منٹ میں ریاض احمد ،35ویں منٹ میں کامران ،85ویں منٹ میں جبار جونیئر اور لگاتار 70ویں اور 80ویں منٹ پر ذیشان نے 2 گول داغ کرکے مقابلہ 7-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سابقہ انٹر نیشنل فٹ بالر کھلاڑی نیشنل بنک اور افغان کلب چمپئن علی محمد عرف منشی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام ،کوچ اسٹیل ملز احمد علی واسطی ،ایم خالد نیشنل بنک، محمد عابد ،امیر محمد خان ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ عبید اللہ خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک ہزار روپے کیش انعام بھی دیا اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ آرگنائزر ضمیر السلام کی شاندار ایونٹ کے انعقاد کو سرا ہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا کھیلے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جہانگیر خان ،جاوید بنگش،سراج الدین طالب اور شوکت علی خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم خالد نیشنل بنک اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔