کالونی ا سٹار، ماری پور بلوچ، تاج مسلم، شان اسپورٹس، اور چنیسر بلو کی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب بلدیہ ٹائون کے اہتمام بلدیہ ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی حاجی شمشیر علی فٹ بال ٹورنامنٹ میں 7میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں چنیسر بلو نے مد مقابل سن آف بلوچ کو 7-0 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے محمد نعمان نے 4،عرفان، فرید اور شہریار نے ایک ایک گول اسکور کیا ،دوسرے میچ میں کالونی اسٹار کی ٹیم نے سوسائٹی برادرز کو 2-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے عاطف نے دو گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول عبداللہ نے کیا۔

تیسرے میچ میں تاج مسلم لیاری نے عبدالواہاب کے گول کی بدولت رانا اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیدی ،چوتھے میچ میں ماری پور بلوچ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملک اسٹار کو 1-0سے شکست دیدی عدنان سخی نے فیصلہ کن گول کیا ،پانچویں میچ میں شان اسپورٹس نے بلوچستان ریڈرز کو 2-0سے مات دیدی شان اسپورٹس کے عادل اور عمر حیات نے گول اسکور کئے ،چھٹے میچ میں کلفٹن شاہین نے کانٹے دار مقابلے کے بعد غنی اسپورٹس کو 5-4سے شکست دیدی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ساتویں اور آخری میچ میں بجلی اسپورٹس لیا ری نے بلا ل فرینڈ کو 3-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا بجلی اسپورٹس کے سراج ،عامر قادر اور سہیل نے گول اسکور کئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،محمد علی شاکا ،سلیم فیض ،شیر محمد اور نذیر احمد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض اقبال منہاس ،رحمت بلوچ اور شیر افضل نے انجام دیئے۔