کلرکہار شہر میں شراب، منشیات کی کھلے عام فروخت جاری
Posted on October 21, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
چکوال : کلرکہار شہر میں شراب، منشیات کی کھلے عام فروخت جاری، پولیس کی معنی خیز خاموشی، تفصیل کے مطابق کلرکہار پولیس کی معنی خیز چشم پوشی کے باعث کلرکہار میں شراب اور منشیات کی سرعام فروخت ہو رہی ہے منشیات فروش رکشوں، ٹیکسیوں میں شراب سپلائی کر رہے ہیں اور اس مکروہ دھندے کے باعث کلرکہار میں مقیم طالبعلم اور نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جس کے بارے میں اہلیان کلر کہار کا کہنا ہے کہ پولیس کا یہ عمل معنی خیز ہے لہذا انہو ں نے خادم اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف اور پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com