کلر کہار محکمہ پی ٹی سی ایل چکوال میں بڑے پیمانے پر کریپشن کا انکشاف صارفین سے اضافی بل لے کر عوام کو لوٹنے میں مصروف
Posted on May 29, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
کلر کہار : ریاض ملک سے محکمہ پی ٹی سی ایل چکوال میں وسیع پیمانے پر کریپشن جاری ہے صارفین کو اومنی کے ذریعے ملی بھگت کے ساتھ لوٹا جا رہا ہے جب صارفین کو کئی کئی ماہ بل نہیں ملتے تو ان کے فون کاٹ دئیے جاتے ہیں اور ان کے بلوں میں من پسند اماونٹ ڈال دی جاتی ہے۔
خاص کر ڈی ایس ایل کی مد میں صارفین کو ون ایم بی کے کنکشن کو ٹو ایم بی کے بل بھیج دئے جاتے ہیں جب عوام احتجاج کریں تو ریونیو آفیسر اور عملہ انہیں مختلف دفاتر کے چکر لگوا کر ٹال دیتے ہیں کہ آئندہ ان کو ون ایم بی کا ہی بل ملے گا معلوم ہوا ہے کہ اضافی رقوم کی عملہ کے درمیاں بندر بانٹ کی جاتی ہے۔