کلر کہار کی معروف روحانی شخصیت سائیں ایم بخش اعوان نے کہا ہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے قوم بے شمار مسائل کا شکار ہے
Posted on June 20, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بوچھال کلاں : کلر کہار کی معروف روحانی شخصیت سائیں ایم بخش اعوان نے کہا ہے کہ دین سے دوری کی وجہ سے قوم بے شمار مسائل کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر کہار میں ہمارے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پیر ومرشد قطب القطاب پیر فقرمحمد عمر حامدالقادری نے مجھے دین کی طرف راغب کر کے میری زندگی بدل دی اور مجھے دناوی مسائل سے باہر نکال دیا انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے دین دے دوری اختیار کر لیتی ہے۔
اس کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے اور جو قوم دین کی طرف راغب ہو جاتی ہے اللہ تبارک تعالیٰ اس کی تمام پریشانیاں دور کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹیلی ویژن ہی ہمارے لئے دین سے دوری کا سبب بن رہا ہے جس پر سوائے فحاشی کے کچھ نہیں ہوتا۔