لندن(جیوڈیسک)لندن مییں کلر روبوٹس پر تحقیق روکنے کے لیے مہم آج سے شروع کی جائے گی۔ دشمن کا فیصلہ خود کرنے ،انہیں نشانہ بنانے اور حملہ کرکے اسے قتل کرنے وا لے کلر روبوٹس پر تحقیق جاری ہے ،انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ کلر روبوٹس کی پروگرامنگ آرنلڈ شوارزینگرکی فلم ٹرمینیٹر اور امریکی جاسوس طیاروں ڈرون سے ملتی جلتی ہے۔
ایسا ہی خود کار دفاعی نظام اسرائیل کے پاس ہے ،جس سے گزشتہ سال اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا تھا،لندن میں ان کلرروبوٹس کے خلاف بین الاقوامی مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔اس کا مقصد ایسے روبوٹ کی تیاری کی تحقیق کو روکنا ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنان کو خدشہ ہے کہ کلرروبوٹس ، کلسٹر بموں اور بارودی سرنگوں سے لیس ہوں گے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق انسانی شرکت کے بغیر ہتھیاروں کے نظام کی تیار ی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔