کولوراڈو: اسکول میں فائرنگ سے 2 زخمی، حملہ آورنے خود کو گولی مار لی

America

America

ڈینور (جیوڈیسک) امریکا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔فائرنگ کرنے والا بھی ایک طالب علم تھا جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر Centennial میں پیش آیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں تمام اسکول بند کر دیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھی ایک طالب علم ہی تھا جس نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

اس اسکول میں تقریبا 2200 اسٹوڈنٹس زیر تعلیم ہیں۔ گزشتہ سال بھی اسی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔