کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، سو کے قریب گھر جل گئے اور ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگل میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی۔
آگ پھیلنے سے تقریبا سو کے قریب گھر جل گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔ حکام کے مطابق درجہ حرات میں اضافہ، خوشک موسم اور تیز ہواں کی وجہ سے آگ پھیلی جس نے اب تک 7 ہزار 9 سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے قریب ایک جیل سے نو سو سے زائد قیدیوں کو دوسری جیل منتقل کرنا پڑا۔