کولمبیا: فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس سے وضاحت طلب

Columbia

Columbia

بوگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا نے روسی جنگی طیاروں کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روس سے وضاحت طلب کر لی۔

کولمبین صدر یوآن مینوئل (Juan Manuel) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ روسی صدر کو ان کے جنگی طیاروں کی جانب سے کی گئی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر خط بھیج رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے روس اور وینزویلا کی مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران روس کے دو سپر سانک طیاروں نے کولمبیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

کولمبیا کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ سب مشقوں کا حصہ تھا تو پہلے روس کو اس کی اجازت طلب کرنی چاہیے تھی۔