کولمبیا (جیوڈیسک) یوم آزادی کے مو قع پر کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطن کے جان باز فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
کولمبیا کیدو سو تین وے یوم آزادی پر مسلح افواج کی پریڈ، اورلڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ کا اہتمام کیا گیا۔ کو لمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پریڈ کا آغاز ائیر شو سے ہوا۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سال پریڈ کی تھیم قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھی۔
کئی معذور فوجی پریڈ میں وہیل چئیر پر بھی شریک ہوئے۔ پریڈ میں کمانڈو، فوجی، پیراٹروپس اور ملٹری ڈو گز بھی موجود تھے۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں امن و امان کی دعا ئیں اور ملک کے جاں نشینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں کولمبیا نے اٹھارہ سو دس میں اسپین سے آزادی حاصل کی تھی۔