بوگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا کی نیشنل پولیس نے یورپ اسمگل کی جانے والی ایک ٹن سے زائد کوکین پکڑلی، پکڑی جانے والے کوکین کی مالیت 45 ملین یورو بتائی جاتی ہے۔ کولمبیا کی نیشنل پولیس نے یورپ جانے والی مشکوک شپمنٹ روک کر تلاشی لی، بظاہر لیموں کی بڑی کھیپ کولمبیا سے یورپ روانہ کی گئی تھی۔
تلاشی کے دوران لیموں کے ڈبوں میں پلاسٹک کے جعلی لیموں نکلے جن کے اندر کوکین چھپائی گئی تھی۔ کوکین کی مقدار ایک ٹن سے زائد ہے جس کی مالیت 45 ملین یورو بتائی جاتی ہے۔ کولمبیا میں سالانہ 300 ٹن کوکین کاشت ہوتی ہے اور اپنی اس پیداواری صلاحیت کی وجہ سے کولمبیا دنیا کا سب سے بڑا کوکین پیدا کرنے والا ملک ہے۔