بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں معاشی اور زرعی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کا استعمال کیا تو مشتعل مظاہرین نے پتھراو کر دیا۔ کولمبیا میں معاشی اور زرعی پالیسی کے خلاف گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے کسانوں کے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یورپ اور امریکا سے آزادانہ تجارتی معاہدے سے درآمدی اشیا سستی ہوئی ہیں،ایسے میں ملکی پیداوار کو نقصان کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت کھاد کی قیمتیں کم کرے اور زرعی شعبے میں دیگر سہولتیں فراہم کرے۔