کولمبیا (جیوڈیسک) کولمبیا میں باغیوں نے فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ جس سے پندرہ فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح انقلابی باغیوں نے فوجی قافلے کو وینیزویلا کی سرحد کے قریب نشانہ بنایا۔ جس میں پندرہ فوجی ہلاک ہوگئے۔ اس سے قبل نائٹ کلب پر بم حملہ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ کولمبیا کے صدر جان مینتوئل سینتوس کا کہنا ہے کہ خطے میں باغیوں کے بڑھتے ہوئے اثر کو روکنے کے لئے پالیسی بنائی جا رہی ہے جبکہ قافلے پر حملے کے الزام میں بارہ باغیوں کو گرفتار کیا ہے۔