کولمبیئن حکومت اور باغیوں کے درمیان مذکرات کا نیا دور شروع

Colambiya

Colambiya

کولمبیا اور فارک باغیوں کے درمیان ایک ماہ کے تعطل کے بعد امن مذاکرات کا نیا دور کیوبا میں دوبارہ شروع ہوگیا۔

کیوبا کے دارلحکومت ہوانا میں کولمبین حکومت اور فارک باغیوں کے مابین ہونے والے مزاکرات میں دونوں طرفین کی جانب سے دیہی ترقی اور زمینی اصلاحات پر سمجھوتے طے کیے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فارک باغیوں کے ترجمان آئیون مرکوئز نے کولمبین حکومت پر واضح کیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تمام تنازعات کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ فارک باغی گزشتہ پچاس برسوں سے کولمبیا حکومت کے خلاف اپنے حقوق کے لیے مسلح کارروائیاں کر رہے ہیں۔