کالمسٹ برادری کا مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور (پریس ریلز) کالمسٹ برادری کانامور تجزیہ نگار، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس۔ کالمسٹ عقیل خان نے اپنے بیان میں مجیب الرحمن شامی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہم اس دکھ کی گھڑی میں مجیب الرحمن شامی کے ساتھ ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ عقیل خان نے کہا کہ مرحومہ کے گھروالوں سے ہمیںدلی افسوس ہے۔ تمام کالمسٹ برادری اس وقت مجیب الرحمن شامی اور مرحومہ کے گھروالوں کے ساتھ ہیں اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔

کالمسٹ ساجد اعوان فیصل آباد، وسیم نذرپتوکی، حافظ جاوید الرحمن قصوری، مرزاعارف رشیدبہاولپور، قاسم علی دیپالپور، احتشام شامی اوکاڑہ، ذیشان انصاری ڈسکہ، رانا محمدعلی لاہور، پروفیسر رفعت مظہر لاہور اور کالمسٹ ،شاعرہ رقیہ غزل لاہور نے بھی مجیب الرحمن شامی سے اظہار افسوس کیا۔