لاہور: کالم نگار نسیم الحق زاہدی کے گھر میں گھس کر جان سے ماردینے کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ عناصر کوگرفتارکیا جائے۔ان خیالات کا اظہارکالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدر ایم اے تبسم نے اپنے مذمتی بیان میں کیا،ایم اے تبسم نے کہا کہ ہم کالم نگار نسیم الحق زاہدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس غنڈہ عناصر کی پشت پناہی کرنا بندکرے ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سینئرصحافی،کالم نگار نسیم الحق زاہدی کے گھر 50کے قریب شرابی قسم کے غنڈہ عناصرنے گھس کر نا صرف خواتین سے بدتمیزی کی بلکہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں،جس کی کالمسٹ کونسل آف پاکستان پرزورمذمت کرتی ہے،ایم اے تبسم نے کہا کہ مزنگ پولیس غنڈہ عناصر کوپکڑنے کی بجائے ان کی مسلسل پشت پناہی کررہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس غنڈہ عناصر کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزنگ پولیس نے ملزمان کوپکڑنے کی بجائے الٹا نسیم الحق زاہدی کو غنڈہ عناصرکیساتھ صلح کرنے کے دبائوڈالتی رہی،ایم اے تبسم نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا کہ کالم نگار نسیم الحق زاہدی کیساتھ پیش آنے والے واقع کی ازسرخود تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قرارواقع سزادی جائے، اس واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتارکیا جائے اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے تھانہ مزنگ کے پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کیخلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔