لاہور (پروفیسر رفعت مظہر) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (PFUC) کی طرف سے خیبرپختونخوا کے شہر چار سدہ کی باچا خاں یونیورسٹی میں چار بزدل دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر پاک فوج ،پولیس اور یونیورسٹی کے گارڈز کو عقیدت بھرا سلام اور شہداء کے لواحقین کے لیے صبرِجمیل کی دعا۔
ہم دہشت گردوں کی اِس بزدلانہ کارروائی کی ہرگز مذمت نہیں کریں گے کہ مذمتی الفاظ انسانوں کے لیے ہوتے ہیں، وحشی درندوں کے لیے نہیں۔