کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے ہیڈ آفس میں چوری کی واردات، مقدمہ درج

اسلام آباد (پریس ریلیز) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) اور اسلام آباد سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ”مبلغ” کے دفتر میں بدھ کی رات 4 بجے قریب چوری کی واردات، چور سات عدد کمپیوٹر ،9 عد د ایل سی ڈیز، 3 ایل ای ڈیز، دو عدد بڑے پرنٹر، دو عدد لیپ ٹاپ ، ایک ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور 60,000/- روپے نقدی لے اڑے ،چوری ہونے والی سامان کی کل مالیت لگ بھگ 13 لاکھ روپے تھے، واردات کی اطلاع ملتے ہی وفاقی پولیس کی دوڑیں لگ گئی، ماہرین کی فنگر پرنٹس کیلئے فارنزیک لیب کے ہمرا آمد اور وقوعہ کا جائزہ، آئی جی اسلام آباد نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے انکوائری کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) اور اسلام آباد سے شائع ہونے والے دوپہر کے روزنامہ ”مبلغ” کے مرکزی دفتر میں چوری کی واردات میں چور لاکھوں کا سامان لے اڑے، سول سوسائٹی کے ارکان، آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ ایڈیٹرز فورم (APNEF)، کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) کے ممبران اور صحافتی و سماجی تنظیموں کا واقعے پر اظہار مذمت ، آئی جی اسلام آباد کے پی آر اونے بانی و چیئرمین کالمسٹ کونسل آف پاکستان (CCP) ، چیف ایڈیٹر روزنامہ ”مبلغ” ڈاکٹر غازی شاہد رضا کو فون کرکے واقعے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وفاقی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے وقوعہ کا مکمل معائنہ کیا اور فارنزیک لیب کی مدد سے فنگر پرنٹس اور شواہد اکٹھے کر لئے۔

Columnist Pakistan Council, Head Office,Theft

Columnist Pakistan Council, Head Office,Theft