بچوں کو ہی کل کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ اشفاق خان

جمبر(نمائندہ خصوصی) رفیق ماڈل سکول جمبر کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی عقیل خان کالمسٹ اور اشفاق خان تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بچوں نے ایک مخصوص انداز میں آئے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کیا گیا۔ بعد میں پوزیشن ہولڈر طالبعلموں میں شیلڈ اور میڈل تقسیم کیے گئے۔ سکول کے پرنسپل سکول کی سالانہ کارکردگی پیش کی۔ تقریب سے اشفاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سخت محنت کرنی چاہیے کیونکہ مستقبل کی باگ دوڑ انہوں نے سنبھالنی ہے۔

انعامات تقسیم کرنے سے مراد بچوں میں تعلیم کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا کرنا ہے۔ تقریب سے عقیل خان کالمسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم وہ زیور ہے جو مرد اور عورت دونوں کے ضروری ہے۔ تعلیم کے بغیر ہر انسان اپاہج ہے۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان تعلیم کے میدان میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی۔

حال ہی میں ہونے والے پنجم کے امتحان میں پیک (PEC) سے کتنی بڑی غلطی سرزد ہوئی مگر صوبائی وزیر تعلیم اور خادم اعلیٰ نے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں لیا۔ عقیل خان نے کہا ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو صرف ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے والوں کی۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر بچوں ، اساتذہ اور ان کے والدین کو مبارک باددی اور دعا دی کہ وہ زندگی کے ہرامتحان میں اسی طرح کامیاب ہوتے رہیں۔ بعد میں سکول انتظامیہ نے سکول کی طرف سے دونوں مہمانوں کو یادگاری تحفے پیش کیے۔

News

News