لاہور : پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے صدر احتشام شامی اور جنرل سیکرٹری منصور مانی نے کونسل کی ماہانہ مجلس میں وفاقی کابینہ اور مرکزی قیادت کے اراکین زاہد رضا، مزمل احمد فیروزی، منصور اصغر، محمد عتیق الرحمن، آر ایس مصطفی، مقدس فاروق اعوان، ذیشان انصاری، اور آچر خاص خیلی کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعدکالم نگار ظفر اقبال کو چیف کوآرڈینیٹر لاہور جبکہ فاطمہ خان کو ڈپٹی چیف کوآرڈینیٹر لاہور نامزد کیا۔ انفارمیشن سیکریٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اس موقع پر پنجاب کابینہ کے صدر ندیم نظر، جنرل سیکرٹری اعجاز بٹ اور جوائنٹ سیکرٹری نسیم الحق زاہدی نے امید کا اظہارکیا کہ ظفر اقبال اور فاطمہ خان نئے کالم نگاروں سے اپنے رابطے مزید تیز کرے گے ۔ لاہور میں رہنے والے تمام کالم نگاروں تک پی ایف سی سی کا پیغام پہنچائے گے اور ان کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گے۔
پی ایف سی سی کی مضبوطی کیلئے اپنی صلاحیتیںبروکار لائے گے جبکہ پنچاب کے صدر نامور قلم کار ندیم نظر کا کہنا تھا کہ پی ایف سی سی بہت جلد لاہور میں ایک عالیشان پروگرا م کا انعقاد کرنے والی ہے جس میں نئے لکھنے والوں کی رہنمائی اورحوصلہ افزائی کی جائے گی۔