ڈاکٹر شہزاد احمد کا نعتیہ مقبالہ اردو نعت پاکستان میں کی اشاعت پر مبارکباد

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اِتحاد عوام اہلسنت پاکستان کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ اسد احمد مجدّدی اور معروف ادیب عبدالصمدتاجی، ممتاز نعت گو شاعر محمد یامین وارثی، پیر طریقت سید اعجاز علی نقوی، مذہبی وسماجی رہنما قاضی نوراسلام شمس، کالم نگار محمد اعظم عظیم اعظم، صحافی زاہد لودھی، منظر عارفی، ڈاکٹر نزہت عباسی، ظفر محمد خان ظفر، پروفیسر اظہار حیدری، ڈاکٹر منصور عزیزی، حامد بن مدنی، ممتاز سماجی رہنما مظہر ہانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر پروفیسر شبیر احمد خورشید اور دیگرنے جنوبی ایشیا کے معروف مُحقق و نقاد ڈاکٹر شہزاد احمد کے تحقیقی و علمی مقالے (برائے پی ایچ ڈی) جو آٹھ سو صفحات ا ور جامع ومفصل آٹھ ہی ابواب پر مشتمل ہے۔

جِسے نہایت دیدہ زیب سروق کے ساتھ حمد و نعت ریسرچ فاونڈیشن کے زیراہتمام توکل اکیڈمی اردو بازار کراچی نے شائع کیا ہے ڈاکٹر شہزاد احمد کے نعتیہ مقالے کی کامیاب اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اِسے اردو ادب اور مسلم اُمہ میں فروغ نعت کی تدوین وترویج کے لئے ڈاکٹر شہزاد احمد کی گرانقدر خدمات قرار دیا ہے۔

محمد سمعید اعظم
03222777698