لاہور: پاکستان کے اولین پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اس ماہ تیس لاکھ پراپرٹی لسٹنگ کے سنگ میل کو عبور کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام پر پراپرٹی کے حوالے سے کوئی بھی لسٹنگ سخت مراحل سے گزرے بغیر نہیں لگ سکتی ہے جس سے اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ویب سائٹ پر لگا ہوا ہر اشتہار اپنی صحت میں درست ہو۔ تیس لاکھ پراپرٹی کی لسٹنگ کا مطلب ہے کہ اب صارفین کے پاس اپنے من پسند انتخا ب کیلئے مزید آسانی پیدا ہو گی۔حالیہ جنوری میں زمین ڈاٹ کا م کی جانب سے بیس لاکھ لسٹنگ کے نفسیاتی حد کو عبور کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور محض پانچ ماہ کے قلیل عرصے یعنی جون 2016ء میں ہی ادارے نے مزید دس لاکھ لسٹنگ کو شامل کرتے ہوئے مجموعی تعداد کو تیس لاکھ کر لیا ہے۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام میں ہم نے دن رات انتھک کام کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ آج پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی کی ویب سائٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تین ملین لسٹنگ کی حد کو عبور کرنا ایک خوش آئند بات ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے پاکستانیوں کیلئے اس شعبے کو مزید آسان بنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
زمین ڈاٹ کام بنیاد ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے2006ء میں رکھی تھی جس نے اِن سالوں میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کی اور آج کے پاکستان بھرمیں 600افراد کی محنتی ٹیم’ 9ہزار سے زائد رجسٹرڈ رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ ہے جس کے پاکستان کے 9شہروں میں دفاتر اور 30بڑے شہروںمیں نمائندگی موجود ہے ۔زمین ڈاٹ کام کے ماہانہ 35لاکھ وزٹرز ہیں۔