جنگی جنون، بھارت امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

Weapons

Weapons

لندن (جیوڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارت امریکا سے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کا فوجی ساز وسامان درآمد کر کے امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کو بڑا اسلحہ برآمد کر کے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صرف ایک سال کے دوران بھارت نے امریکا سے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر کا فوجی سازوسامان خریدا۔ امریکا نے دو ہزار تیرہ میں مجموعی طور پر پچیس ارب دو کروڑ ڈالر کا فوجی سازوسامان برآمد کیا۔

بھارت نے پانچ ارب نوے کروڑ کے دفاعی بجٹ کے ساتھ امریکا سے بوئنگ سی سترہ اے، اسٹریٹجک ٹرانسپورٹ اور پی اکاسی میری ٹائم پورٹل ایئر کرافٹ خرید کر سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دو ہزاد دس میں بھارت نے فوجی سازوسامان درآمد کرنے میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔