مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور مشترکہ کونسل کے ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بجلی کے بقایا جات کی کٹوتی کے مسئلے پر غور کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے انرجی پالیسی میں چند تبدیلیوں کی تجاویز پیش کی ہیں۔ ان تجاویز کو مشترکہ مفادات کونسل کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے جانے کی توقع ہے۔