لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار جارج کلونی اورا سکارلٹ جانسن کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم “ہیل سیزر”کی نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار جوئیل کوین اور ایتھن کوین کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جسے ایک گروپ اغواء کر لیتا ہے اور ایک لاکھ ڈالر کے بدلے اس کی آزادی کی شرط عائد کر دی جاتی ہے۔
پروڈیوسرٹم بیون ، ایرک فیلنر اور کوین برادرز کی اس میوزیکل ڈرامہ فلم میں جارج کلونی اور اسکارلٹ جانسن کے علاوہ شیننگ ٹیٹم، جوش برولن، جونا ہِل، ایلڈن اہرن اور رالف فیئنسن شامل ہیں۔
حیرت انگیز واقعات کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 5 فروری کو سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔