کامیڈی ڈرامہ فلم” دی ڈبل” کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Double

The Double

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم “دی ڈبل” کا سنسنی سے بھر پور ٹریلر آن لائن جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار رچرڈایوڈ (Richard Ayoade) کی ڈائرکشن میں بننے والی یہ فلم سب سے الگ تھلگ رہنے والے ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خوابوں کی ملکہ کو حاصل کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے اور پھر اچانک ایک دن اِس نوجوان کی ملاقات اپنے ہم شکل سے ہوتی ہے۔

جو عادتاً اس سے بے حد مختلف شخصیت کا مالک ہوتا ہے ۔ حقیقی کہانی پر مبنی یہ فلم مشہور روسی رائٹر Fyodor کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں جَسی ایسنبرگ میا واسی کو سکوکا، ولاس شون،نواٹیلر اور جیمز فاکس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ہلکی پھلکی کامیڈی کا تڑکا لِئے یہ تھرل فلم 4 اپریل کو برطانوی اور 9 مئی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔