کامیڈی فلم گھن چکر آج ریلیز ہو گئی

Ghanchakkar

Ghanchakkar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن اور عمران ہاشمی کی کامیڈی فلم گھن چکر آج ریلیز ہو گئی ہے۔ ودیا بالن اور عمران ہاشمی ڈرٹی پکچر کے بعد دوسری بار گھن چکر میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

اس فلم میں عمران ہاشمی سنجو نامی چور کا کردار کر رہے ہیں جو تالے توڑنے کا ماہر ہے۔ ایک دن یہ چور اور اس کے ساتھی ایک آخری اور بڑی واردات کا منصوبہ بناتے ہیں۔ واردات کامیاب رہتی ہے اور سنجو چوری شدہ رقم کہیں چھپا دیتا ہے۔ اسی دوران ایک حادثے میں اس کی یادداشت چلی جاتی ہے جہاں سے دلچسپ واقعات جنم لیتے ہیں۔