لاس اینجلس (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کامیڈی فلم”گھن چکر کا نیا گانا لیزی لیڈ آگیا ، فلم میں ڈرٹی پکچرز کی جوڑی جلوہ گر ہوئی ہے ، میوزک لانچنگ کی تقریب میں اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ ودیا کے بہت بڑے مداح ہیں۔
فلم گھن چکر کے گانے لیزی لیڈ میں اداکارہ ودیابالن عمران ہاشمی کے گرد منڈلاتی نظر آتی ہیں ، امیتابھ بھٹاچاریہ کے لکھے اس گانے کے موسیقار امیت ترویدی ہیں۔ بالی وڈ فلم گھن چکر کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک شخص کے گرد گھومتی ہے۔
جو ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول چکا ہے۔ ودیا بالن اس فلم میں عمران ہاشمی کی پنجابی بیوی کا کردار کر رہی ہیں۔ کامیڈی سے بھرپور فلم گھن چکر رواں ماہ ریلیز ہو گی۔