لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ” دی ادرویمن ” نے ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا کے باکس آفس پر طاری سحر کو توڑ دیا۔
چار اپریل کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش ہونے والی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا دی ونٹر سولجر نے کئی ہفتے باکس آفس پر راج کیا۔
فلم نے خوبصورت ایکشن مناظرکے باعث کئی ہفتوں تک شائقین کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔باکس آفس پر آخری ہفتے کیپٹن امریکا نے 16 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے۔ کیپٹن امریکا کو باکس آفس پر کسی ایکشن فلم نے نہیں ایک رومانٹک فلم دی ادروومن نے پچھاڑا ہے۔ 25 اپریل کو امریکا میں ریلیز ہونے والی فلم نے صرف چار روزمیں 24 ملین ڈالر کی کمائی کی ہے، ڈالر سمیٹنے کا یہ سلسلہ دیکھئے کہاں تک جا رکتا ہے۔