کامیڈی فلم ربا میں کیا کروں دو اگست کو ریلیز ہو گی

Comedy

Comedy

ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ میں ان دنوں کامیڈی فلموں کا رحجان زوروں پر ہے۔ بڑی کاسٹ کی ایسی ہی ایک فلم “ربا میں کیا کروں” دو اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ربا میں کیا کروں “دو بھائیوں کی کہانی ہے ان میں چھوٹا بھائی شادی شدہ اور اچھی زندگی گزار رہا ہے جبکہ بڑا بھائی تاحال کنوارا ہے۔

اس کے تین چچا اسے کامیاب زندگی گزارنے کی تربیت دیتے ہیں جن سے وہ مزید مسائل میں گھر جاتا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ارشد وارثی، راج ببر، پاریش راول اور ریاسین شامل ہیں۔ قہقہوں سے سجی یہ رومانٹک کامیڈی فلم دواگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔