کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹیڈ تھری ڈی فلم "منینز" کا کلپ جاری

Minions Movie

Minions Movie

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ تھری ڈی فیملی فلم “منینز” کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آ گیا ہے۔

ہدایتکار کیل بیلڈ ااور پیری کوفن کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیلے رنگ کے ایسے دلچسپ کارٹون کرداروں کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوقوفیوں اور نادانیوں سے ایسی مشکلات کھڑی کر دیتے ہیں جن میں وہ خود ہی بری طرح پھنس جاتے ہیں۔

لیکن پھر بھی خوش ہی نظر آتے ہیں۔ کرِس میلیڈنڈری اور جینیٹ ہالے کی پروڈیوس کردہ ڈرامے اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے نامور اداکار سینڈرا بلاک، جان ہیم، مائیکل کیٹن ، ایلیسن جینے اور اسٹیو کوگن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

ایلیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ اس فلم کے انوکھے مزاحیہ کردار دیکھنے والوں کو ہنساتے ہنساتے لوٹ پوٹ کر دینگے۔

جو یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 26 جون کو برطانوی اور 10 جولائی کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔