کامیڈی کنگ گووندا میرا پسندیدہ ڈانسر ہے : فرح خان

Farah Khan

Farah Khan

بالی وڈ (جیوڈیسک) فلم میکر فرح خان کا کہنا ہے کہ جب میں گووندا کو ڈانس کرتے دیکھتی ہوں تو بہت خوش ہوتی ہوں۔ فرح نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے ،”دل سے ناچیں انڈیا والے“نام کے ٹی وی شو کا آغاز کر رہی ہیں۔

فرح اس سے پہلے بھی ٹی وی پر متعدد ڈانس پروگراموں میں جج کے طور پر اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیا شو ان سے منفرد ثابت ہو گا۔ ڈانس ایک فن ہے اور یہ فن دل و جان سے ہی سیکھا اور کیا جا سکتا ہے۔ گووندا ایسا فنکار ہے جو ڈانس میں جان ڈال دیتا ہے۔