لاس اینجلس (جیوڈیسک) نئی مس مارویل کا کردار نیو جرسی میں رہنے والی 16 سالہ کاملہ خان کے گرد گھومتا ہے جس کا تعلق ایک پاکستانی نژاد خاندان سے ہے۔ مارویل کامکس کرداروں میں اس سے پہلے کوئی اسلامی کردار نہیں تھا۔ نئی مس مارویل پہلی مسلمان سپر ہیرو ہوں گی۔
مس مارویل کا کردار غیر معمولی طور پر اپنے جسم اور جوڑوں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ کاملہ خان اگلے سال جنوری میں شائقین کو دشمنوں کا مقابلہ کرتی دکھائی دے گی۔
کہانی کے مصنف جی ولو ولسن کا کہنا ہے کہ کاملہ کو طاقت ملنے کے بعد کہانی دلچسپ انداز میں آگے بڑھتی ہے۔ جی ولوولسن اسلام قبول کر چکے ہیں جبکہ ایڈیٹر ثنا امانت بھی ایک امریکی مسلمان ہیں۔