لاہور (جیوڈیسک) نواز شریف سڑکوں پر اور مریم نواز ٹویٹر پر ایکٹو ہو گئیں۔ عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو کٹھ پتلی کہا تو مریم نواز نے جواباً اپنے ٹویٹر پیغام میں ان سے کہا کہ یہ لفظ تو آپ کا دوسرا نام ہے۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کے ایک جلسۂ ایبٹ آباد اور نواز شریف کے آج کے جلسۂ ایبٹ آباد کا تصویری تقابل بھی کیا اور قرار دیا کہ نواز شریف اور عمران خان کے جلسوں کا کوئی موازنہ نہیں۔
جب سابق وزیر اعظم نے ایبٹ آباد میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نواز شریف ہار ماننے والا نہیں تو ان کی صاحبزادی ٹویٹر پر بولیں، یہ ہے پیغام!