کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے، اداکار شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان نے کہا ہے کہ جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اب کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں ہم موجودہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمایہ برباد کیا، اسی لیے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں۔

شان نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی کسی آرٹ فلم میں کام کروں کیونکہ ایسی فلموں میں پرفارمنس کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جدید دور میں ہمیں مذہب کے حوالے سے معلومات کی بہت کمی ہے۔