کراچی (جیوڈیسک) کراچی حکومت کی جانب سے کم قرض لینے کے باعث کمرشل بنکوں کی کنزیومر فنانسنگ میں دلچسپی بڑھنا شروع ہو گئی۔ جولائی کے دوران سات ارب سے زائد قرض کنزیومر فنانسنگ کی مد میں دئیے گئے۔
اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال جولائی کے دوران کنزیومر فنانسنگ کی مد میں اکسٹھ کروڑ روپے کے قرض کمرشل بنکوں کو واپس لوٹائے گئے تھے۔ نئے قرضوں کے بعد اب کنزیومر فنانسنگ کا مجموعی حجم دو سو چھبیس ارب پچاسی کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔ صرف کاروں کی خریداری کیلئے ایک ماہ میں پچانوے کروڑ روپے کے قرض دیئے گئے۔