کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالالضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر عوامی سہولت کے لیے تمام کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہفتہ 10 ستمبر کے روز خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں کے سربراہان کو جاری کردہ سرکلرکے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ بینکوں کی تمام شاخیں ہفتہ 10 ستمبر کے روز صبح 9 بجے سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک عوامی لین دین کے لیے کھلی رکھی جائیں۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہفتہ کو مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔