کمیشن کی 9 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع ،4 کو مستقل کرنے کی سفارش

Additional Judges

Additional Judges

اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹس کے نو ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں ہوا جس میں نگران وزیر قانون، پاکستان بار کونسل کے نمائندے اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کی گئی۔

دوران اجلاس سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حبیب الرحمن شیخ کا نام ڈراپ کردیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جن ججوں کی مدمت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس عزیز الرحمن، جسٹس آفتاب احمد، جسٹس ریاضت علی اور جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس فاروق علی چنا اور جسٹس محمد فاروق شاہ شامل ہیں۔

جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے ججوں میں جسٹس قیصر رشید، جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ناصر حسین شامل ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے جن 4 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس اسداللہ چمکنی، جسٹس روح الامین، جسٹس مسز ارشاد قیصر اور جسٹس شاہ جہاں اخونزادہ شامل ہیں۔