ہری پور (جیوڈیسک) شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہم خیبر پختوانخوا میں اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ درخت لگ چکا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ایف نے لگائے گئے درختوں میں سے 85 فیصد کو کامیاب قرار دیا۔
عمران خان نے کہا تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختوانخوا میں 1 کروڑ 20 لاکھ درخت مارچ تک لگانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا پچھلے دس سال میں غیر قانونی طور پر درخت کاٹے گئے اور ہماری پہلی حکومت ہے جس نے کٹائی بند کی ہے۔
خوشی ہے کہ مقامی لوگ درخت اگانے میں شامل ہو رہے ہیں۔ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے متاثر ہے۔ عمران خان کی پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کمیشن بنانے کیلئے میٹرو اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے لائے جا رہے ہیں۔
میٹرو پر سالانہ تین ارب روپے خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ چیچہ وطنی میں 46000 شیشم کے درخت کاٹے گئے اور راجن پور میں پنجاب کے ڈپٹی سپیکر نے جنگلات کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔