اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز رشید نے پاناما لیکس کے حوالے سے عدالتی کمیشن کو نہ ماننے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز اپوزیشن کے مطالبے پر بنائے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن اگر چاہے تو احتساب دو ہزار سولہ سے شروع کر سکتا ہے۔
نواز شریف کی سچائی کمیشن میں بھی ثابت ہو جائے گی۔ پرویز رشید نے عمران خان کو شربت پینے کا مشورہ دیا۔