اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم نوازشریف كی نااہلی كے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت كرنے یا نہ كرنے كے حوالے سے سماعت شروع کردی جب کہ مخالف فریق کے وکیل لطیف کھوسہ دلائل دے رہے ہیں۔
الیكشن كمیشن میں دائر درخواستوں میں سیاسی جماعتوں كے وكلا نے پاناما لیكس كے انكشافات اور وزیراعظم كی جانب سے الیكشن كمیشن میں جمع كرائے گئے اثاثوں كی تفصیلات سمیت مختلف دستاویزات بھی اپنی درخواستوں كے ہمراہ لگا ركھی ہیں۔
واضح رہے كہ وزیراعظم كی نااہلی كے لیے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اورعوامی تحریک سمیت عوامی مسلم لیگ نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دے ركھی ہیں۔